انڈونیشیا میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریوں میں 21 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزائر ناٹونا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ  پیش آیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے

1957088
انڈونیشیا  میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریوں میں 21 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزائر ناٹونا میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریوں میں 21 افراد ہلاک اور کم از کم 50 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔

انڈونیشیا کے جزائر ناٹونا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ  پیش آیا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔

لینڈ سلائڈنگ والے علاقے میں ریسکیو  ٹیموں کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور مزید جانی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں شدید بارشوں کے  نتیجے میں  انڈونیشیا کے بیشتر علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب  کی لہر آئی ہوئی ہے۔

نومبر 2022 میں، مغربی جاوا کے شہر Cianjur میں 5.6 شدت کے زلزلے سے زمین کے سرکنے سے  کم از کم 335 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے تقریباً ایک تہائی بچے تھے۔



متعللقہ خبریں