امریکہ نے 21 سال بعد سعودی انجینئر کو گوانتاناموبے سے رہا کر دیا

بتایا گیا ہےکہ سعودی انجینئر الشربی تقریباً 21 سال سے گوانتاناموبے میں قید تھا جس کی سعودی عرب واپسی سے متعلق جائزاتی بورڈ نے گزشتہ ماہ فیصلہ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی قومی سلامتی کے تحفظ کو لے کر الشربی کو مزید قید میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے

1957250
امریکہ نے 21 سال بعد سعودی انجینئر کو گوانتاناموبے سے رہا کر دیا

امریکہ نے سعودی انجینئر کو 21 سال بعد گوانتاناموبے سے رہا کردیا ہے ۔

 امریکی  امور دفاع پینٹاگون نے 48 سالہ سعودی انجینئر غسان الشبری کو گوانتاناموبے سے رہا کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

 بتایا گیا ہےکہ سعودی انجینئر الشربی تقریباً 21 سال سے گوانتاناموبے میں قید تھا جس کی سعودی عرب واپسی سے متعلق  جائزاتی بورڈ نے گزشتہ ماہ فیصلہ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی قومی سلامتی کے تحفظ کو لے کر الشربی کو مزید قید میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پینٹاگون نے سعودی انجینئر کو واپس سعودب عرب بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے۔

پینٹاگون   جائزاتی بورڈ نے گزشتہ سال یہ تصدیق کی تھی کہ الشربی کی القاعدہ میں اب کوئی اہم ذمہ داری نہیں اور نہ ہی وہ اس کا سہولت کار ہے جسے پاکستان  سے گرفتار کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں