امریکی طیارے کی آبنائے تائیوان پر پرواز،چین کا احتجاج

چین نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ایٹ اے پوسیڈون قسم کے سمندر بردار گشتی طیارے نے  آبنائے تائیوان پر پرواز کی ہے جو کہ  علاقائی سلامتی کےلیے خیر کی علامت نہیں ہے،اس حرکت سے خطے میں امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے

1952346
امریکی طیارے کی آبنائے تائیوان پر پرواز،چین کا احتجاج

 چین نے کہا ہے کہ  امریکہ کے ایک مشاہداتی عسکری طیارے کا آبنائے تائیوان سے گزرنا علاقائی سلامتی و استحکام کےلیے خطرہ ہے۔

 چینی عوامی فوج  کی مشرقی کمان گاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ایٹ اے پوسیڈون قسم کے سمندر بردار گشتی طیارے نے  آبنائے تائیوان پر پرواز کی ہے جو کہ  علاقائی سلامتی کےلیے خیر کی علامت نہیں ہے،اس حرکت سے خطے میں امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

 چینی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس حرکت کے بعد مزید محتاط ہو گئی ہے اور وہ ملکی سالمیت اور بقا کا دفاع کرنے کا عزم لیے ہوئے ہے ۔

 واضح رہے کہ جزیرہ تائیوان اور  آبنائے تائیوان کو چین اپنا علاقہ تصور کرتا ہے  جوکہ خطے میں امریکی فوج کی موجودگی پر بھی نالاں ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا ماحول پایا جاتا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں