روس: یورپی یونین کی تازہ پابندیاں "احمقانہ" ہیں

مجھے یقین ہے کہ غیر متعلقہ لیکن کامیاب افراد کے نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مقصد ان افراد کو تنگ کرنا ہے: دمتری پیسکوف

1952176
روس: یورپی یونین کی تازہ پابندیاں "احمقانہ" ہیں

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی تازہ پابندیاں "احمقانہ" ہیں۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں جاری کردہ بیان میں یورپی یونین کی طرف سے روس پر عائد کردہ 10 ویں پابندی پیکیج کا جائزہ لیا ہے۔

پیسکوف نےپابندیوں کی فہرست میں، قیدیوں کے تبادلے  کے امور کی کمشنر تاتیانا موسکالکووا کے نام کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ "بلاشبہ یہ سب کچھ احمقانہ ہے۔ فہرستوں سے صاف ظاہر ہے کہ انہیں بنانے والےغیر حتمی اور موضوع سے بالکل لاتعلق افراد کو  بھی پابندیوں کی فہرستوں میں شامل کر رہے ہیں۔ لیکن دوسری طرف یہ غیر متعلقہ افراد کوئی معمولی افراد نہیں بلکہ  اپنے شعبے کے کامیاب  افراد ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ  کامیاب افراد کے نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا مقصد ان افراد کو تنگ کرنا ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ مغرب کو روس میں ایسے افراد کی کافی تعداد نہیں مِل رہی کہ جن پر  پابندیاں لگائی جا سکیں"۔



متعللقہ خبریں