امریکہ ترکیہ اور یونان کے درمیان مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہے: اینٹونی بلنکن

یونان کے دار الحکومت ایتھنز کا دو روزہ سرکاری دورہ کرتے ہوئے امریکہ لے  وزیر خارجہ  بلنکن نے یونان کے  میگا ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 6 فروری کو قہرامان ماراش  کے زلزلے کے بعد یونان کی ترکیہ کو  مدد   نے  ترکوں کے دلوں  کو جیت لیا ہے

1949835
امریکہ ترکیہ اور یونان کے درمیان مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہے: اینٹونی بلنکن

امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ ان کا ملک دو اتحادی ممالک ترکیہ اور یونان کے درمیان ہم آہنگی کے حق میں ہے اور کہا کہ اس سے انقرہ اور ایتھنز کے لیے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

یونان کے دار الحکومت ایتھنز کا دو روزہ سرکاری دورہ کرتے ہوئے امریکہ لے  وزیر خارجہ  بلنکن نے یونان کے  میگا ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 6 فروری کو قہرامان ماراش  کے زلزلے کے بعد یونان کی ترکیہ کو  مدد   نے  ترکوں کے دلوں  کو جیت لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں  نے بھی علاقے کا دورہ کیا ہے  اور اپنے بہت سے ترک ساتھیوں سے بات  چیت کی جنہوں نے  یونانی شہریوں کی مدد کو سراہتے ہوئے  اچھا ماحول پیدا  کردیا ہے۔

انہوں نے امیدظاہر کی کہ  یونان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات میں بتری آتی رہے گی اور ماحوس پرسکون رہے گا۔

 بلنکن نے کہاشاید مستقبل قریب میں مذاکرات  کے ذریعے  دیرینہ مسائل کو حل کرنے کا موقع ملے گا۔

اینٹونی بلنکن نے کہا کہ  یونان اور ترکیہ  دونوں ہمارے قریبی اتحادی، شراکت دار اور دوست ممالک ہیں ۔ یقیناً ہم انہیں مزید قریب ہوتے دیکھنا چاہیں گے۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو دونوں ممالک کے لیے مواقع ناقابل یقین ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکیہ اور مغرب کے درمیان اختلاف  پایا جاتا ہے لیکن انہیں امید ہے کہ  تعاون اور باہمی امداد کا موجودہ جذبہ مستقبل میں مسائل کے حل میں کردار ادا کر سکتا ہے۔

بلنکن نے کہا کہ نیٹو کا اتحادی ملک   ترکیہ  کا F-16 لڑاکا طیاروں کی جدید کاری کا پروگرام، اتحاد کے مجموعی دفاع کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں