برازیل: ساو پاولو میں شدید بارشیں،ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی

برازیل کی ریاست ساؤپولو میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے  کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے

1949151
برازیل: ساو پاولو میں شدید بارشیں،ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی

برازیل کی ریاست ساؤپولو میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے  کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے ۔

ساو پاول کے گورنر تارسیو گومیز ڈی فریتاس کے مطابق، متعدد افراد لاپتہ ہونے کے باعث اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے بارشوں، سیلاب اور  مٹی کے تودوں سے متاثرہ  علاقے کا دورہ کیا ہے جن میں  اوبا ٹوبا، ساو سیبیستیاو ،الہابیلا،کاراگواٹاٹوبا  اور  برتیوگا شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ   مٹی کے تودے گرنےسے کئی سڑکیں  تباہ     ،بجلی کی فراہمی منقطع    جبکہ  متعدد علاقوں میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

ساؤپولو میں  گزشتہ جمعے سے شروع بارشوں سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ 

ادارہ برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ  صوبے میں  اس ماہ ہونے والی بارشوں کی وجہ سے  نقصان کا تخمینہ شدید لگایا جا رہا  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں