برکینا فاسو میں فوج کے خلاف دہشت گردی  کے حملے میں 51 فوجی ہلاک

فوج کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق، سہیل علاقے کے ضلع اودلان میں تعینات فوجیوں پر دہشت گردانہ حملے میں 51 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں

1949240
برکینا فاسو میں فوج کے خلاف دہشت گردی  کے حملے میں 51 فوجی ہلاک

برکینا فاسو میں فوج کے خلاف دہشت گردی  کے حملے میں 51 فوجی مارے گئے ہیں ۔

فوج کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق، سہیل علاقے کے ضلع اودلان میں تعینات فوجیوں پر دہشت گردانہ حملے میں 51 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 60 دہشت گرد بھی  مارے گئے ہیں ۔

پڑوسی ملک مالی میں القاعدہ اور داعش سے منسلک دہشت گرد گروپ 2015 سے برکینا فاسو کے شمال اور مشرق میں متواتر حملے  جاری رکھے  ہوئے ہیں ۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، 2015 سے دسمبر 2021 تک 2000 افراد، جن میں سے 600 سیکورٹی فورسز تھے، ان حملوں میں  ہلاک ہوگئے ہیں۔



متعللقہ خبریں