جنوبی افریقہ میں شدید بارشیں،ہنگامی حالت کا اعلان

ملکی ایوان صدارت  کےمطابق،ماپو ملنگا،مشریق کیپ،گاٹینگ،کوا زولو ناٹال اور لمپوپو نامی علاقوں میں  شدید بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے

1946151
جنوبی افریقہ میں شدید بارشیں،ہنگامی حالت کا اعلان

جنوبی افریقہ میں ملک کا وسیع حصہ شدید بارشوں سے متاثر ہو چکا ہے جس پر حکومت نے  قومی آفت  کا اعلان کر دیا ہے۔

 ملکی ایوان صدارت  کےمطابق،ماپو ملنگا،مشرقی  کیپ،گاٹینگ،کوا زولو ناٹال اور لمپوپو نامی علاقوں میں  شدید بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  شدید بارشوں کا باعث لانینا نامی ایک موسمی دباو تھا جس کے باعث  سیلابی کیفیت پیدا ہونے سے متعدد علاقوں سے مالی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں ۔

 جنوبی افریقہ میں گزشتہ ہفتے بھی بجلی کی فراہمی  کے بحران پر ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں