صومالی فوج کا آپریشن،الشباب کے سرغناوں سمیت 136 دہشتگرد ہلاک

ملکی خفیہ ایجنسی کی خصوصی قوت اور امریکی فوج نے مشترکہ طور پر زیریں شابیل کے علاقے میں  الشباب کے خلاف آپریشن کیا جس میں مُعلم صالحی،سلمان دھرہ اور مُعلم  حاشی سمیت 136 دہشتگرد مارے گئے

1939473
صومالی فوج کا آپریشن،الشباب کے سرغناوں سمیت 136 دہشتگرد ہلاک

صومالی فوج نے زیریں شابیل کے علاقے میں ایک آپریشن کے دوران الشباب کے سرغناوں سمیت 136 دہشتگرد مارے گئے۔

صومالی ٹی وی کے مطابق، ملکی خفیہ ایجنسی کی خصوصی قوت اور امریکی فوج نے مشترکہ طور پر زیریں شابیل کے علاقے میں  الشباب کے خلاف آپریشن کیا ۔

 اس آپریشن میں مُعلم صالحی،سلمان دھرہ اور مُعلم  حاشی سمیت 136 دہشتگرد مارے گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ الشباب کے خلاف ملک بھر میں جاری عسکری آپریشنز کے دوران حالیہ دو ہفتوں میں تنظیم کے متعدد سرغنہ مارے جا چکے ہیں۔

 صومالی فوج  نے الشباب کے خلاف تقریبا چھ ماہ سے جاری آپریشنز میں متعدد شہروں ،قصبوں اور دیہاتوں کو آزاد کروا لیا تھا۔



متعللقہ خبریں