روس: ہم نے سولیدر کو مکمل کنٹرول میں لے لیا ہے

12 جنوری کی شام، کامیاب محاربہ آپریشنوں کے دوام کے حوالے سے اہمیت کے حامل شہر، سولیدر کو رہا کروا لیا گیا ہے: ایگور کوناشینکوف

1932450
روس: ہم نے سولیدر کو مکمل کنٹرول میں لے لیا ہے

روس وزارت دفاع نے یوکرین کے شہر سولیدر پر مکمل قبضے کا اعلان کیا ہے۔

روس وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے یوکرین جنگ میں روسی فوج کی کارکردگی  کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

دونیتسک کے شہر سولیدر کی حیثیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کوناشینکوف نے کہا ہے کہ "12 جنوری کی شام ،دونیتسک کی سمت میں جاری کامیاب محاربہ  آپریشنوں کے دوام کے لئے اہم شہر ، سولیدر کو رہا کروا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سولیدر پر مکمل کنٹرول سے جنوب مغربی شہر باہموت میں یوکرینی یونٹوں  کی کمک لائن کاٹ  دی جائے گی اور اس کے بعد یوکرین مسلح فوج کو پھندے میں لے لیا جائے گا۔ سولیدر پر مکمل کنٹرول، روسی فورسز کے دیگر یونٹوں کے ہمراہ، یوکرینی مورچوں پر مستقل حملوں کے ساتھ ممکن ہوا ہے۔

کوناشینکوف نے کہا ہے کہ روس ایئر فورس نے سولیدر  پر آپریشنوں کے دوران یوکرینی فوجیوں  کو فضاء سے تعاون فراہم کرنے والے 3 جنگی طیاروں اور ایک ہیلی کاپٹر  کو  بھی مار گرایا ہے۔ علاوہ ازیں روسی فضائی دفاعی سسٹموں  نے،HIMARS، اولہا اور اوراگان میزائل سسٹموں سے پھینکے گئے 9 راکٹوں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس کی پیراٹروپ یونٹوں نے حاکم بلندیوں پر قبضہ کر کے شہر کو شمال اور جنوب سے محاصرے میں لے لیا اور الیکٹرانک حربی وہیکلوں  کی مدد سے یوکرین کے کنٹرول سسٹم کو بے بس کر دیا ہے۔

ایگور کونا شینکوف نے کہا ہے کہ " روسی فوجی یونٹوں کی طرف سے اختیار کردہ کاروائی پروگرام کی مدد سے حملہ آور یونٹوں کو سولیدر کی رہائی کے لئے کامیاب آپریشن کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ محض حالیہ 3 دنوں میں سولیدر شہر کے جوار میں 700 سے زائد یوکرینی فوجیوں اور یوکرینی مسلح فورسز  کے 300 سے زائد اسلحے کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے"۔



متعللقہ خبریں