سینیگال : بسوں کا ہولناک تصادم ،40 افراد ہلاک،متعدد زخمی

مقامی حکام کا  یہ  بھی کہنا ہے ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہو اکہ حادثہ ایک بس کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا جو سامنے آتی ہوئی بس سے ٹکرا گئی

1929613
سینیگال : بسوں کا ہولناک تصادم ،40 افراد ہلاک،متعدد زخمی

افریقی ملک سینیگال میں بس حادثے میں 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ملکی فائر بریگیڈ کے مطابق، سینیگال میں 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نیتجے میں ہلاک افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔

امدادی حکام کا کہنا ہےکہ  حادثے میں کم سے کم 87 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام کا  یہ  بھی کہنا ہے ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہو اکہ حادثہ ایک بس کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا جو سامنے آتی ہوئی بس سے ٹکرا گئی۔

سینیگال کے صدر نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے شاہراہوں کی حالت کو مزید بہتر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ افریقی ملک سینیگال میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں لیکن اس حادثے کو حالیہ سالوں کا سب سے بدترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔

 دریں اثنا،ترکیہ نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

امور خارجہ کے مطابق، سینیگال  کے اس حادثے میں ہلاک  اور زخمی ہونے والوں کےلیے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  گیاہے کہ ہلاک شدگان کے لیے مغفرت اور زخمیوں کےلیے  شفا یابی کی دعا کرنے سمیت  دوست و برادر ملک سینیگال کی عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں