یوگنڈا: مسافر بس اور گاڑی کے درمیان تصادم،16 افراد ہلاک

پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک مسافر بس اور گاڑی کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے

1929165
یوگنڈا: مسافر بس اور گاڑی کے درمیان تصادم،16 افراد ہلاک

 یوگنڈا میں ایک مسافر بس اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے۔

 شمالی صوبہ کیوگا پولیس کے ترجمان پیٹرک جیمی اوکیما نے بتایا کہ یہ حادثہ کمپالا-گولو شاہراہ پر پیش آیا ۔

 ترجمان نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک مسافر بس اور گاڑی کے درمیان پیش آیا جس کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے۔

 پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ  بارہ افراد جائے حادثہ پر جبکہ چار  اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

 



متعللقہ خبریں