افغانستان کی جنگ میں 25 لوگ مارے لیکن شرمندہ نہیں ہوں: شہزادہ ہیری

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے اپنی آنے والی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ کی ڈیوٹی کے دوران پچیس افراد کو ہلاک کیا

1928952
افغانستان کی جنگ میں 25 لوگ مارے لیکن شرمندہ نہیں ہوں: شہزادہ ہیری

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے اپنی آنے والی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ کی ڈیوٹی کے دوران پچیس افراد کو ہلاک کیا۔

برطانوی اخبار  دی ٹیلی گراف کے مطابق شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا کہ انہوں نے افغانستان میں دوران ڈیوٹی چھ فضائی مشن کیے۔

شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں پر فخر ہے اور نہ ہی کوئی شرمندگی ہے، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی سوانح عمری اسپیئر دس جنوری کو شائع ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کے کتاب میں شہزادہ ولیم سے متعلق بھی انکشافات اور الزامات ہیں، شہزادہ ہیری نے الزام لگایا ہے کہ شہزادہ ولیم نے  گھر میں مجھے مکا مارا اور گھسیٹا۔

شہزادہ ہیری نے کتاب میں یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ شاہی اور اشرافیہ کی روایات کے مطابق پہلا بیٹا ہی اعزازات، طاقت اور خوش قسمی کا وارث کیوں ہوتا ہے؟



متعللقہ خبریں