صومالیہ: 2 خود کش بم حملے، ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی

ہیران میں 2 خود کُش بم حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہو گئی، ہلاک ہونے والوں میں فوجی بھی شامل ہیں

1928580
صومالیہ: 2 خود کش بم حملے، ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی

صومالیہ کے علاقے ہیران میں  کل 2 خود کُش بم حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے۔

ہیران پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان عبدی عزیز احمد نے جاری کردہ بیان میں  دارالحکومت موغادیشو سے تقریباً 300 کلو میٹر شمال میں واقع شہر 'ماہاس' میں  کل کے بم حملوں کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں فوجی بھی شامل ہیں۔

ماہاس بلدیہ کے میئر'مومن محمد ہالانے' نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 9 ایک ہی کنبے کے افراد ہیں۔ اس کے علاوہ حملوں میں 72 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی اکثریت رجب طیب ایردوان ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

ہالانے نے کہا ہے کہ ان کے گھر کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ہدف بنائی گئی عمارت  الشباب کے خلاف جدوجہد میں مصروف سکیورٹی فورسز کامرکز تھی۔

دہشتگرد تنظیم الشباب نے حملےکی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں