امریکہ  میں ترک معارف فاؤنڈیشن اسکول کے طالبِ علموں کی نمایاں کامیابی

ترکیہ کے طالب علم عائشہ  کپلان ، اسکول کے ان دو طالب علموں میں سے ایک ہے  جنہوں نے عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی کے داخلہ امتحان SAT میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، امتحان میں کل 800 میں سے 780 پوائنٹس حاصل کرکے USA میں 1 پرسنٹائل میں داخل ہونے کا اعزازہے

1928443
امریکہ  میں ترک معارف فاؤنڈیشن اسکول کے طالبِ علموں کی نمایاں کامیابی
abd maarif okulu.jpg
abd maarif okulu.jpg
abd maarif okulu.jpg

نیو جرسی امریکہ  میں ترک معارف فاؤنڈیشن (TMV) کے معارف اسکول کے دو طالب علموں نے ملک میں یونیورسٹی میں داخلے کے لیے منعقد کیے گئے سکالسٹک اسسمنٹ ٹیسٹ (SAT) میں 1 پرسنٹائل میں کامیابی حاصل کی  ہے ۔

ترکیہ کے طالب علم عائشہ  کپلان ، اسکول کے ان دو طالب علموں میں سے ایک ہے  جنہوں نے عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی کے داخلہ امتحان SAT میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، امتحان میں کل 800 میں سے 780 پوائنٹس حاصل کرکے USA میں 1 پرسنٹائل میں داخل ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  اس کی کلاس کے ان کے علاوہ   دو دیگر  طالب علموں نے بھی امتحان میں حصہ لیا ، کپلان کے مطابق  ان کی ہم جماعت سیما نور کلیچ  800 میں سے 760 پوائنٹس حاصل کیے، اور وہ  بھی 1 پرسنٹائل میں داخل تھیں۔

معارف اسکول میں  اس وقت 151 طلباء  زیر تعلیم ہیں یہ اسکول  بلوم فیلڈ، نیو جرسی میں 2017 سے کنڈرگارٹن سے ہائی اسکول تک تعلیم فراہم کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں