سال نو کے آغاز ہر امریکہ میں فائرنگ کے واقعات،3 افراد ہلاک

امریکی ریاستوں فلوریڈا اور الاباما میں سال نو  کے آغاز پر فائرنگ کے واقعات میں  تین افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے

1927050
سال نو کے آغاز ہر امریکہ میں فائرنگ کے واقعات،3 افراد ہلاک

 امریکی ریاستوں فلوریڈا اور الاباما میں سال نو  کے آغاز پر فائرنگ کے واقعات میں  تین افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے۔

 فلوریڈا میں  پولیس نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ  گزشتہ اتوار کی صبح  ایک مسلح حملے میں  دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے  فائرنگ کے واقعے کی خبر ملی جس پر انہیں جائے واردات پر ڈاونتا ہیرس اور عبدالحکیم وان کروسکی نامی دو اشخاص کی نعشیں ملیں۔

اس واقعے سے چند  گھنٹے کے بعد  ریاست الاباما میں بھی ایک مسلح حملے میں ایک شخص ہلاک اور نو زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

 پولیس نے اس واقعے میں ملوث  ہونے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں