دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے 28 شہریوں کی نعشیں برآمد

دہشت گرد حملے کی جانکاری کے لیے تفتیش شروع

1927310
دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے 28 شہریوں کی نعشیں برآمد

برکینا فاسو   کے شمال مغربی صوبے  کاسکو  صوبے میں سال نو کی شب  دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے 28 افراد کی  نعشوں کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔

حکومتی ترجمان جین امینول اود راوگو نے  قوسی صوبے کے صدر مقام نونا  کے فورتھ اور سکستھ زونز   میں دہشت گرد حملہ ہونے کی یاددہانی کراتے ہوئے کہا کہ حملے کے بعد 28 شہریوں کی نعشوں کو برآمد کر لیا گیا ہے  اور اس واقع کو آشکار کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ہمسایہ ملک  مالی میں القاعدہ اور داعش سے منسلک دہشت گرد گروہ  2015 سے  برکینا فاسو  کے  شمالی اور مشرقی علاقوں میں اکثر و بیشتر حملے کرتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں