جاپان میں شدید برفباری، 8 افراد ہلاک 45 زخمی

برفباری   لوڈ شیڈنگ اور فاسٹ ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل آنے کا بھی موجب بنی ہے

1922804
جاپان میں شدید برفباری، 8 افراد ہلاک 45 زخمی

جاپان کے مختلف علاقوں میں  شدید برفباری سے ہونے والے حادثات میں  8 افراد ہلاک جبکہ 45 زخمی ہو گئے۔

سرکاری  ٹیلی ویژن NHK کے  مطابق  اختتام الہفتہ سے ابتک شمالی اور مغربی صوبوں میں مؤثر  برفباری  نے  روزہ مرہ کی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

آفات ایجنسی   کے بیان کے مطابق ملک بھر میں شدید برفباری  مختلف حادثات کا موجب بنی ہے جس  دوران 8 افراد اپنی  جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تو  45 زخمی ہوئے ہیں۔

برفباری   لوڈ شیڈنگ اور فاسٹ ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل آنے کا بھی موجب بنی ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام  کا کہنا ہے کہ شیمانے، ہیروشیما، کوچی اور ہوکائیڈو علاقوں میں برف کی سطح موسمی معمول سے زیادہ ہے اور برف باری جاری رہنے کی توقع ہے۔

شاہراہوں پر تقریباً 30 کلو میٹر تک ٹریفک جام رہا۔

بحیرہ جاپان کے کنارے پر واقع صوبوں میں  بنیادی خوراک کی ضروریات کی ذخیرہ اندوزی کرنے اور گھروں  سے ممکنہ حد تک نہ نکلنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں