انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں سیمیرو آتش فشاں کے فعال ہونے پر آس پاس کے دیہاتخالی کروالیے گئَے

انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (BNPB) نے اطلاع دی ہے کہ 1969 افراد بشمول بچوں اور بوڑھوں کو سیمیرو آتش فشاں کے آس پاس کے دیہاتوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

1914507
انڈونیشیا  کے صوبے  جاوا  میں سیمیرو آتش فشاں کے فعال ہونے پر آس پاس کے دیہاتخالی کروالیے گئَے

انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے میں سیمیرو آتش فشاں کے فعال ہونے کے بعد آس پاس کے دیہات میں رہنے والے تقریباً 2000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (BNPB) نے اطلاع دی ہے کہ 1969 افراد بشمول بچوں اور بوڑھوں کو سیمیرو آتش فشاں کے آس پاس کے دیہاتوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

بتایا گیا کہ آس پاس کے 6 دیہات متاثر ہوئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آتش فشاں سے اٹھنے والی راکھ اور دھوئیں سے فضائی ٹریفک میں کوئی خلل نہیں پڑا تاہم خطے کے ہوائی اڈوں کو محتاط   رہنے کی ضرورت ہے۔

اطلاع کے مطابق  سیمیرو آتش فشاں سے نکلنے والی گھنی راکھ اور دھواں 1500 میٹر کی بلندی پر پہنچ گیا ہے  جس پر الارمکے معایر کو بلند ترین سطح پر کردیا گیا ہے۔

 انڈونیشیا میں آتش فشاں کے الارم کا نظام 4 سطحوں پر مشتمل ہے: "سبز"، "پیلا"، "نارنجی" اور بلند  ترین سطح پر "سرخ"۔

4 دسمبر 2021 کو سیمیرو آتش فشاں کے پھٹنے سے 51 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

"Pacific Ring of Fire" زلزلے اور آتش فشاں پٹی میں، انڈونیشیا میں تقریباً 130 فعال آتش فشاں موجود ہیں ۔



متعللقہ خبریں