انڈونیشیا میں زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 271  تک جا پہنچی

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) کے سربراہ سہاریانتو نے اعلان کیا کہ ملک کے مغربی جاوا صوبے میں زلزلے کے دو دن بعد ایک 6 سالہ لڑکے کو ملبے سے نکالا گیا ہے

1910488
انڈونیشیا  میں زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 271  تک  جا پہنچی

انڈونیشیا کے مغربی  صوبے جاوا  میں 21 نومبر کو آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 271  تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) کے سربراہ سہاریانتو نے اعلان کیا کہ ملک کے مغربی جاوا صوبے میں زلزلے کے دو دن بعد ایک 6 سالہ لڑکے کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  زلزلے میں کم از کم 40 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، انہوں نے کہا کہ  اب تک 271 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں  جبکہ 2 ہزار 43 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سہاریانتو نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے 100 بچے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  زلزلے کے بعد سے تقریباً 62 ہزار لوگ پناہ گاہوں میں  قیام پذیر ہیں ۔  سہاریانتو نے  کہا  کہ 12 ہزار فوجی اہلکار اس علاقے میں تعینات  ہیں تاکہ  آفت زدہ  علاقے  میں  امدادی  ٹیموں، پولیس اور رضاکاروں کی مدد کی جا سکے۔

سہاریانتو نے کہا کہ  زلزلے کی وجہ سے سیانجور میں 56,230 سے ​​زائد مکانات  اور 31 اسکولوں سمیت 170 سے زائد سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں