روس: ہم غذائی قلت کے شکار ممالک کی مدد کر رہے ہیں اور کرنا جاری رکھیں گے

ہم، بعض مغربی ممالک کے پیدا کردہ عدم توازن کی وجہ سے، غذائی بحران کے شکار ممالک کی مدد کر رہے ہیں اور کرنا جاری رکھیں گے: صدر ولادی میر پوتن

1909159
روس: ہم غذائی قلت کے شکار ممالک کی مدد کر رہے ہیں اور کرنا جاری رکھیں گے

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ "ہم، بعض مغربی ممالک کے مہم جُویانہ اور پیشہ واریت سے عاری پالیسیوں کے پیدا کردہ عدم توازن کی وجہ سے غذائی قلت کے شکار ممالک کی مدد کرنا جاری رکھیں گے"۔

ولادی میر پوتن نے، روس زرعی سیکٹر کے حکام کے ساتھ، ویڈیو کانفرنس  کی۔

اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ روس ، غذائی سلامتی کے حوالے سے اہمیت کی حامل، زرعی مصنوعات کا حصول جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم، اناج، شکر، خوردنی تیل، مچھلی کی مصنوعات اور دیگر بہت سی مصنوعات کا حصول یقینی بنا رہے ہیں۔ گوشت اور گوشت کی مصنوعات میں بھی ملکی منڈی کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ 110 ممالک کے ہاتھ برآمد ات بھی کر رہے ہیں"۔

انہوں نے مغربی ممالک کو عالمی منڈی میں غذائی بحران کا قصوروار ٹھہرایا اور کہا ہے کہ "ہم، بعض مغربی ممالک کی مہم جُویانہ اور پیشہ واریت سے عاری پالیسیوں کے پیدا کردہ عدم توازن کی وجہ سے، غذائی بحران کے شکار ممالک کی مدد کر رہے ہیں اور کرنا جاری رکھیں گے"۔



متعللقہ خبریں