انڈونیشیا میں زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 162 تک جا پہنچی

انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے کے علاقے Cianjur میں آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 162 سے تجاوز کر گئی

1909225
انڈونیشیا میں زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 162 تک جا پہنچی

انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں کل آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 162 ہو گئی ہے۔

انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے کے علاقے Cianjur میں آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 162 سے تجاوز کر گئی۔

مغربی جاوا کے گورنر رضوان کامل نے بتایا کہ زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 162 ہو گئی ہے۔

مغربی جاوا میں زلزلے سے 700 سے زائد افراد زخمی، 13 ہزار سے زائد افراد بے گھر اور 2200 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

اطلاع  کے مطابق امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے  اور اس زلزلے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ  ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

2018 میں انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے میں آنے والے 7.5 شدت کے زلزلے اور اس کے نتیجے میں آنے والے سونامی میں 2,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور 4,000 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں