پیرو، مسافر طیارہ رن وے کے کنارے پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرایا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے

1908231
پیرو، مسافر طیارہ رن  وے کے کنارے پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرایا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیرو کے ہوائی اڈے پر اترنے والے مسافر طیارے کے رن وے کے کنارے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

لاتم ایئر لائنز کا مسافر طیارہ دارالحکومت لیما کے جارج شاویز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے جا  ٹکرا یا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

بڑی تعداد میں فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئیں۔

ایئرپورٹ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کا دایاں پرٹرک سے ٹکرا گیا، حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پیرو کی فائر سروس کے چیف لوئس پونس لا جارا نے  بتایا ہے  کہ تصادم میں دو فائر فائٹرز ہلاک ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں