روس کے اب تک جنگ میں 1 لاکھ سے زائد فوجی مارے گئے ہیں:امریکہ

امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا کہ یوکرین میں روس کو بڑا نقصان ہوا ہے اور اس تنازعے میں اب تک روس کے ایک لاکھ فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں

1904711
روس کے اب تک جنگ میں 1 لاکھ سے زائد فوجی مارے گئے ہیں:امریکہ

امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا کہ یوکرین میں روس کو بڑا نقصان ہوا ہے اور اس تنازعے میں اب تک روس کے ایک لاکھ فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا یوکرین کی مسلح افواج کو بھی شاید اسی سطح کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جنرل مارک ملی نے گزشتہ روز نیویارک اکانومک کلب سے گفتگو میں کہا ہے کہ آپ ایک لاکھ سے زیادہ روسی فوجیوں کو دیکھیں جو ہلاک اور زخمی ہو گئے شاید یوکرین کی طرف بھی ایسا ہی ہے، وہاں بہت زیادہ انسانی مصائب کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فروری میں روسی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اس تنازعے میں 40000 یوکرینی شہری مارے جا چکے ہیں۔

گزشتہ روز روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے اپنی افواج کو دریائے دنیپرو کے مغربی کنارے سے انخلا اور جنوبی یوکرین کے شہر خیرسون  کے قریب یوکرین کے حملوں کا سامنا نہ کرنے کا حکم دیا۔

 واضح رہے کہ روسی فوج کی دستبرداری کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی نے خیرسون میں اپنے 4 فوجی محکمے قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

مبصرین نے اسے روس کے سب سے بڑے انخلاء سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ انخلا 9 ماہ سے جاری جنگ میں ایک اہم موڑ بن سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں