موجودہ حقائق کی روشنی میں اگر یوکرین چاہے تو بات چیت ہو سکتی ہے: روس

یوکرین کے ساتھ مذاکرات کرنے کی خواہش پرروس نے کہا کہ ہماری پوزیشن روز ِاول کی طرح واضح ہے،ہم یوکرین کے ساتھ مذاکرات کےلیے  تیار ہیں لیکن موجودہ حقائق کی روشنی میں ہی یہ ممکن ہو سکے گا

1904475
موجودہ حقائق کی روشنی میں اگر یوکرین چاہے تو بات چیت ہو سکتی ہے: روس

روس نے  کہا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ  موجودہ حقائق کی روشنی میں  مذاکرات کےلیے تیار ہے ۔

 روسی امور خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے ماسکو میں ایک آن لائن یومیہ پریس کانفرنس کے دوران  جرمنی کی طرف سے روس  کے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کرنے کی خواہش پر مبنی بیان پر کہا کہ ہماری پوزیشن روز ِاول کی طرح واضح ہے،ہم یوکرین کے ساتھ مذاکرات کےلیے  تیار ہیں لیکن موجودہ حقائق کی روشنی میں ہی یہ ممکن ہو سکے گا۔

 ترجمان نے  جرمنی کی  طرف سے یوکرین کو اسلحے کی فراہمی سے متعلق کہا کہ وہ یوکرین  پر اپنے رسوخ کو استعمال کرنے کے بجائےتمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئےاسلحہ بھیج  رہا ہے، شمالی کوریا کی جانب سے روس کو یوکرین میں استعمال کے لیے اسلحہ بھیجنے کی خبریں بے بنیاد ہے،امریکی نمائندوں کی طرف سے اس قسم کے بیانات کی کوئی وقعت نہیں ہے اور یہ سراسر جھوٹ ہے۔

 زخارووا نے کہا کہ ایسے بیانات کا مقصد شمالی کوریا  پر  پابندیاں لگانے کےلیےبہانے تلاش کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں