جی۔7 ممالک کا روس کے خلاف جنگ میں یوکیرین کی امداد کو جاری رکھنے کا عندیہ

یوکرین کو توانائی اور پانی کے اہم ڈھانچے کی مرمت، بحالی اور دفاع میں مدد کے لیے ایک G7 کوآرڈینیشن میکانزم قائم کیا جائے گا

1902530
جی۔7 ممالک کا روس کے خلاف جنگ میں یوکیرین کی امداد کو جاری رکھنے کا عندیہ

G7 ممالک نے اطلاع دی کہ یوکرین کی مرمت، بحالی اور اہم توانائی اور پانی کے بنیادی ڈھانچے کے دفاع میں مدد کے لیے ایک کوآرڈینیشن میکانزم قائم کیا جائے گا۔

جرمنی، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی اور جاپان کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے نے جرمنی کے شہر مونسٹر میں 2 روزہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان میں   اس بات پر زور دیا  ہے  کہ یوکرین کے کلیدی  اہمیت کے حامل  انفراسٹرکچر کا تحفظ کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کو توانائی اور پانی کے اہم ڈھانچے کی مرمت، بحالی اور دفاع میں مدد کے لیے ایک G7 کوآرڈینیشن میکانزم قائم کیا جائے گا۔

بیان میں روس کو  خبردار کیا گیاہےکہ روس اور دیگر ممالک، افراد یا تنظیمیں جو یوکرین میں ماسکو کی جنگ میں فوجی مدد فراہم  کر رہے ہیں ، اقتصادی اخراجات اٹھاتے رہیں گے اور جب تک ضروری ہو ا یہ ممالک یوکرین کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے  کہ اگر ماسکو نے کسی بھی کیمیائی، حیاتیاتی یا جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور روس سے یوکرین میں جنگ ختم کرنے کی اپیل کو دہرایا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں