روسی بحری بیڑے پر کریمیا میں حملہ،برطانوی سفیرہ کی امور خارجہ طلبی

ماسکو میں متعین برطانوی سفیرہ ڈیبورا برونرٹ کو روس کے زیر الحاق جزیرہ نما کریمیا میں سیواستوپول کے کنارے موجود روسی بحری بیڑے پر یوکرینی حملےکی وجہ سے دفتر خارجہ طلب کیا گیا

1901725
روسی بحری بیڑے پر کریمیا میں حملہ،برطانوی سفیرہ کی امور خارجہ طلبی

ماسکو میں متعین برطانوی سفیرہ ڈیبورا برونرٹ کو روس کے زیر الحاق جزیرہ نما کریمیا میں سیواستوپول کے کنارے موجود روسی بحری بیڑے پر یوکرینی حملےکی وجہ سے دفتر خارجہ طلب کیا گیا  ۔

 روسی امور خارجہ  کےمطابق، صبح کے وقت برطانوی  سفیرہ  برونرٹ کے دفتر خارجہ میں داخلے کے وقت روسی شہریوں نے پین کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر" دہشتگرد برطانیہ" کی عبارت درج تھِی۔

 سفیرہ نصف گھنٹے تک امور خارجہ میں رہنے کے بعد صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیئے بغیر  وہاں سےروانہ ہو گئیں۔

 واضح رہےکہ  روسی امور خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نےگزشتہ دنوں کہا تھا کہ بحیرہ اسود کے بحری بیڑے پر یوکرین کے حملے کی تیاری میں برطانوی ماہرین نے حصہ لیا تھا جس پر برطانوی سفیر کو جلد ہی روسی امور خارجہ  طلب کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں