روس: یوکرین سے ضمانتیں لینے اور اناج راہداری کی بحالی میں ترکیہ کا کردار قابلِ تعریف ہے

انقرہ، ترک سفارت کاروں، فوجی حکام اور صدر رجب طیب ایردوان کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں، ترکی کا اس سمجھوتے میں شامل ہونا سمجھوتے پر اعتماد کا بنیادی عنصر ہے: پیسکوف

1901803
روس: یوکرین سے ضمانتیں لینے اور اناج راہداری کی بحالی میں ترکیہ کا کردار قابلِ تعریف ہے

روس صدارتی دفتر 'کریملن' کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اناج راہداری کی بحالی میں ترکیہ کے کردار کو سراہا ہے۔

دمتری پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں، ترکیہ کی کوششوں کے نتیجے میں روس کے اناج راہداری سمجھوتے کو فعال کرنے کے بارے میں، اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ نے یوکرین سے، بحیرہ اسود کوریڈور پر حملوں سے باز رہنے کی، ضمانت لینے کے لئے بھاری کوششیں کی ہیں۔ موجودہ حالات میں معلوم وجوہات کی بنا پر ضمانتیں  براہ راست ہمیں پیش کرنے کی بجائے ترکیہ کو پیش کی گئی ہیں۔ اس صورت میں ماسکو اور انقرہ ان ضمانتوں کو وصول کرنے والا فریق ہیں۔ سمجھوتے کی اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے اور یقیناً انقرہ، ترک سفارت کاروں، فوجی حکام اور صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے جاری کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ ترکی کا اس سمجھوتے میں شامل ہونا سمجھوتے پر اعتماد کا بنیادی عنصر ہے"۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ روس کی سمجھوتے کی طرف واپسی سمجھوتے کی مدت میں توسیع کا مفہوم نہیں رکھتی۔ سمجھوتے کی مدت میں توسیع کے موضوع پر باقاعدہ سرکاری سطح پر گفت و شنید کی ضرورت ہے۔ مدت کو بڑھانے کے لئے تمام فریقین کا سمجھوتے کے اطلاق اور پیرامیٹروں کا جائزہ لینا ضروری ہو گا اس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ اناج راہداری سمجھوتے کی مدت 19 نومبر کو پوری ہو رہی ہے۔



متعللقہ خبریں