روس: وزیر دفاع شوئے گو کی چینی اور بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات

یوکرین ڈرٹی بم استعمال کر سکتا ہے، وزیر دفاع شوئے گو کی چینی اور بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات

1898085
روس: وزیر دفاع شوئے گو کی چینی اور بھارتی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات

روس کے وزیر دفاع 'سرگے شوئے گو' نے چین کے وزیر دفاع 'وے فنگ ہی' اور بھارت کے وزیر دفاع 'راج ناتھ سنگھ' کے ساتھ یوکرین کی صورتحال پر بات چیت کی۔

روس وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق 'شوئے گو 'نے 'وے' اور' سنگھ' کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک ملاقاتوں میں یوکرین کی صورتحال پر  بات چیت کی اور اندیشہ ظاہر کیا  ہے کہ یوکیرین تابکاری عناصر پر مشتمل  'ڈرٹی بم' استعمال کر کے تحریکی اقدامات کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سرگے شوئے گو نے 23 اکتوبر کو ترکیہ، امریکہ، فرانس اور انگلینڈ کے وزرائے دفاع کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں بھی 'ڈرٹی بم' کے موضوع پر بات چیت کی تھی۔

مذاکرات کے بعد امریکہ، انگلینڈ اور فرانس کے وزرائے خارجہ  نے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں روس کے دعوے کو مسترد کیا اور کہا تھا کہ ہم، تناو میں اضافے کے لئے استعمال کئے جانے والے، بہانوں کو قبول نہیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں