مشکل صورتحال درپیش ہے،اداروں کے درمیان رابطہ وقت کی ضرورت ہے: پوتین

روسی صدر ولا دیمیر پوتین  نے کود پر عائد عالمی پابندیوں اور یوکرین کی جنگ کے باعث کہا ہے کہ ملک کے تمام شعبوں کو تن دہی اور محنت سے کام کرنے کی اور حقائق کو جاننے کی ضرورت ہے

1897898
مشکل صورتحال درپیش ہے،اداروں کے درمیان رابطہ وقت کی ضرورت ہے: پوتین

 روسی صدر ولا دیمیر پوتین  نے کود پر عائد عالمی پابندیوں اور یوکرین کی جنگ کے باعث کہا ہے کہ ملک کے تمام شعبوں کو تن دہی اور محنت سے کام کرنے کی اور حقائق کو جاننے کی ضرورت ہے۔

 پوتین نے  روسی مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر قائم ایک رابطہ کمیشن  سے ویژول ملاقات کی ۔

 پوتین نے  اس موقع پر کہا کہ  یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن سے وابستہ  روس پر عائد اقتصادی پابندیوں کے تناظر میں فیصلوں پر نظر ثانی کی ضرور ت ہے جس کےلیےحکومت تمام ملکی اداروں  کے ساتھ رابطے میں ہے، ہمیں زیادہ تن دہی اور بلند حوصلے سے حقائق کا سامنا  کرنا ہوگا،ہمیں کٹھن صورتحال کا سامنا ہے جس کےلیے وزارت دفاع اور دیگر حفاظتی اداروں سے مشاورت کی جا رہی ہے ۔

روسی لیڈر نے کہا کہ ان اداروں کو نئے طریقہ کاروں سے متعارف کروانا ہوگا ورنہ ہمیں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہونگے۔

 

 

 

 


ٹیگز: #روس , #پوتین

متعللقہ خبریں