شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین  پانیوں  کی خلاف ورزی فائرنگ کا تبادلہ

بحریہ نے جہاز کو  واکی  ٹاکی  کے  ذریعے علاقے سے نکلنے کی  اپیل کی بعد ازاں  انتباہی گولیاں چلائیں

1896609
شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین  پانیوں  کی خلاف ورزی  فائرنگ کا تبادلہ

شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین  سمندری حدود  کی خلاف ورزی کشیدگی  پیدا  ہوئی ہے۔

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان علاقائی آبی حدود کی خلاف ورزی پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اعلان کیا کہ شمالی کوریا کے ایک تجارتی جہاز نے دونوں ممالک کے درمیان عملی   سمندری   حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

بتایا گیا کہ بحریہ نے جہاز کو  واکی  ٹاکی  کے  ذریعے علاقے سے نکلنے کی  اپیل کی بعد ازاں  انتباہی گولیاں چلائیں۔

شمالی کوریا نے بھی یہ  اعلان کیا  ہےکہ جنوبی کوریا کی بحریہ کے جہاز نے اس کے علاقائی پانیوں کی خلاف ورزی کی، جس بنا پر  اس پر انتباہی  فائرنگ کی گئی۔

تا ہم  دونوں ممالک کے درمیان کوئی تصادم نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ حالیہ ایام میں شمالی  کوریا کے جوہری  تجربات کی بنا پر  دونوں ممالک کے مابین  تناو  بام ِ عروج تک پہنچ گیا  تھا۔

 



متعللقہ خبریں