عالمی معیشت کو بگاڑنے والا متحدہ امریکہ ہے، کولمبین صدر

لاطینی امریکی ممالک کو عالمی بحران کے برخلاف  یکجا ہوتے ہوئے  اپنا ایجنڈہ وضع کرنا چاہیے

1895825
عالمی معیشت کو بگاڑنے والا متحدہ امریکہ ہے، کولمبین  صدر

کولمبین صدر گستاوو پیترو  کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ نے دنیا بھر کی معیشت کو بگاڑ  کر رکھ دیا ہے۔

انتیو قویو انتظامیہ سے منسلک  اُرابا  قصبے میں اپنی تقریر میں گستاوو نے ڈالر کے مقابلے میں حالیہ ایام میں سرعت سے قدر کھونے والے کولمبین پیسو  کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ  تمام تر  کرنسیوں  کا ڈالر کے مقابلے میں زوال ہوا ہے۔

کولمبیا کی پاناما سے ملحقہ سرحدوں  کو پار کرنے کی کوشش کرنے والے غیرقانونی  تارکین  وطن کا بھی ذکر چھیڑنے والے   صدر پیترو نے  کہا کہ " گزشتہ برس ڈیڑھ  لاکھ افراد اس سفر پر نکلے   تھے۔ کولمبیا، ونیز ویلا اور جنوبی امریکی  ممالک   کے شہریوں نے کٹھن راستوں پر پیدل چلتے ہوئے درد برداشت کیا۔  نئے طرز کے  غلام تاجر خواتین  کو جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں، ان کا قتل کر رہے ہیں،  انسانوں کی تجارت کر رہے ہیں اور   غریب  انسانوں کے  خوابوں کو چراتے ہوئے  ان کا استحصال کر رہے ہیں۔ "

امریکی معیشت کے حجم کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے پیترو نے اس طرف اشارہ دیا کہ یہ ملک لاطینی امریکی معیشتوں کو " مکمل طور پر تباہ" کر سکتا ہے، تا ہم اگر یہ چاہے تو ان ممالک کی مدد بھی کر سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عالمی معاشی بحران  اب قریب  آتا جا رہا ہے۔

کولمبین لیڈر نے مزید بتایا کہ  امریکہ پہنچنے والے غیر قانونی  مہاجرین سے  بد سلوکیاں کی جاتی ہیں،  اب لاطینی امریکی ممالک کو عالمی بحران کے برخلاف  یکجا ہوتے ہوئے  اپنا ایجنڈہ وضع کرنا چاہیے۔  میں  دائیں، بائیں اور  مرکز  کے تمام تر لاطینی امریکی ممالک سے مشترکہ دفاعی پلیٹ فارم قائم کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔



متعللقہ خبریں