ریاست  جیگاوا میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب میں 257 طبی مراکز  اور اسکول تباہ

نائیجیریا میں مئی سے جاری بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 603 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 13 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو ئے ہیں

1894343
ریاست  جیگاوا میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب میں 257 طبی مراکز  اور اسکول تباہ

نائیجیریا کی ریاست  جیگاوا میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب میں 257 طبی مراکز  اور اسکول تباہ ہو گئے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی کانو اسٹیٹ فیلڈ آفیسر راحمہ محمد فرح نے بتایا  ہے کہ ملک بھر میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے نقصان پہنچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  سیلاب  کی آفت سے  230 طبی اور 27 تعلیمی  مراکز کو کافی نقصان  پہنچا ہے،  سینکڑوں لوگوں کو نقل مکانی  کرنی پڑی ہے۔   عوام کی اکثریت نے  نقصان  نہ پہنچنے والے اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں پناہ لے رکھی ہے۔  ان افراد کو   نزلہ ،  کھانسی ، اسہال اور  ملیریا  کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے۔

نائیجیریا میں مئی سے جاری بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 603 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 13 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو ئے ہیں۔



متعللقہ خبریں