شمالی کوریا کے جواب میں جنوبی کوریا اور امریکہ نے بھی میزائل داغ دیئے

شمالی کوریا کی جانب سے نئے میزائل تجربے کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک  نے دو دو میزائل  داغ  دیے

1888513
شمالی کوریا کے جواب میں جنوبی کوریا اور امریکہ نے بھی میزائل داغ دیئے

شمالی کوریا کی جانب سے نئے میزائل تجربے کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا کی جانب سے عسکری طاقت کا مظاہرہ کیا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک  نے دو دو میزائل  داغ  دیے۔
خبر کے مطابق، واشنگٹن اور سیئول نے پیانگ یانگ کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد ردعمل کے طور پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے 4 میزائل بحیرہ جاپان میں داغ دیے۔
جنوبی کوریا  کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے امریکی ساختہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے  دو دو  اے ٹی اے سی ایم ایس بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ 
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ میزائل  داغنےکی یہ کارروائی دراصل گزشتہ روز شمالی کوریا کی جانب سے طویل ترین فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے کا جواب ہے۔
قبل ازیں جنوبی کوریا کے صدر نے کہا تھا کہ پیانگ یانگ کی جانب سے اشتعال انگیز تجربات کا سخت جواب دیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں