امریکہ: ہم، سفارتی حل کی خاطر، ترکیہ اور یونان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں

ہم، علاقے میں امن و امان اور تمام اختلافات کے سفارتی حل کے لئے، اپنے نیٹو اتحادیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے ہوئے ہیں: نیڈ پرائس

1884975
امریکہ: ہم، سفارتی حل کی خاطر، ترکیہ اور یونان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں

امریکہ نے کہا ہے کہ ہم، علاقے میں امن و امان اور تمام اختلافات کے سفارتی حل کے لئے، اپنے نیٹو اتحادیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے یونان کی طرف سے، غیر عسکری حیثیت کے حامل، جزائر میں بکتر بند یونٹیں متعین کرنے پر ترکی کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

معمول کی پریس کانفرنس میں پرائس سے پوچھا گیا کہ "کیا آپ یونان کی طرف سے، بحیرہ ایجئین میں غیر عسکری حیثیت کے حامل جزائر میں بیسیوں بکتر بند گاڑیاں متعین کر کے، کشیدگی میں اضافہ کئے جانے پر تشویش  محسوس کر رہے ہیں؟"

سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ "ایک ایسے دور میں کہ جب ٹرانس اٹلانٹک برادری  اور بین الاقوامی برادری، یوکرین پر روس کے قبضے کی مخالفت اور یوکرینی عوام کی حمایت کر رہی ہے، نیٹو اتحادیوں کے درمیان تناو کو ہوا دینے والے بیانات یا اقدامات سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔ ہم، علاقے میں امن و امان کے قیام کے لئے اور ہر طرح  کے اختلافات کو سفارتی طریقوں سے حل کرنے کے لئے،  اپنے نیٹو اتحادیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے ہوئے ہیں"۔

واضح رہے کہ یونان نے بین الاقوامی قوانین کے برخلاف بحیرہ ایجئین  میں غیر عسکری حیثیت کے حامل جزائر میدیلی اور سیسام میں امریکی ساختہ بکتر بند گاڑیاں منتقل کی تھیں۔

اس صورتحال پر ترکیہ وزارت خارجہ نے  مذکورہ دونوں ممالک کو  احتجاجی مراسلہ بھیجا تھا۔



متعللقہ خبریں