لیبیا، طرابلس کے جوار میں جھڑپوں میں 2 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

حکومت اور شہر  کی ممتاز شخصیات  کی کوششوں کے نتیجے میں فریقین کے درمیان جنگ بندی  قائم ہوگئی ہے اور جھڑپیں رک گئی ہیں

1885060
لیبیا، طرابلس کے جوار میں جھڑپوں میں 2 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے 45 کلومیٹر مغرب میں واقع شہر زاویہ میں ہونے والی جھڑپوں میں 2 بچوں سمیت  5 افراداپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

قومی اتحاد کی حکومت سے منسلک وزارت صحت کے ایمرجنسی یونٹ کے ترجمان اسامہ علی نے کا کہنا ہے  کہ زاویہ میں مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپیں ختم ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت اور شہر  کی ممتاز شخصیات  کی کوششوں کے نتیجے میں فریقین کے درمیان جنگ بندی  قائم ہوگئی ہے اور جھڑپیں رک گئی ہیں۔

دریں اثنا، لیبیا میں اقوام متحدہ کے  امدادی  مشن نے جھڑپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسے لیبیا کے شہر زاویہ میں مسلح تنازعات پر "شدید تشویش" ہے۔

اس طرح کی جھڑپیں وقتاً فوقتاً لیبیا کے مغرب میں سرگرم مسلح گروہوں اور قومی اتحاد کی حکومت سے وابستہ افراد کے درمیان ہوتی رہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں