آذربائیجان: ہم آرمینی فوجیوں کی لاشیں واپس کرنے پر تیار ہیں

ہم، آرمینی اشتعال انگیزی کی پیدا کردہ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے 100 آرمینی فوجیوں کی لاشیں واپس کرنے پر تیار ہیں: آذربائیجان

1880261
آذربائیجان: ہم آرمینی فوجیوں کی لاشیں واپس کرنے پر تیار ہیں

آذربائیجان نے کہا ہے کہ ہم، آرمینی اشتعال انگیزی کی پیدا کردہ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے 100 آرمینی فوجیوں کی لاشیں واپس کرنے پر تیار ہیں۔

آذربائیجان کے 'گورنمنٹ کمیشن برائے اسیر، لاپتہ اور یرغمال شہری 'نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 12 تا13 ستمبر  کو آذربائیجان کی زمینی سالمیت  کے خلاف  شروع کئے گئے تحریکی اقدامات کا سدّباب کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا کی اشتعال انگیزی  کا سدّباب کر کے آذربائیجان نے بین الاقوامی قانون  سے وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آرمینیا سے فائر بندی کی اپیل کی گئی ہے اور جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے  100 آرمینیوں کی لاشیں واپس کرنے پر تیار ہونے سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کو بھی موضوع سے متعلق معلومات فراہم کر دی گئی ہیں"۔

واضح رہے کہ آذربائیجان وزارت دفاع نے آرمینی فوج کی طرف سے،12ستمبر کی رات اور 13 ستمبر  کی صبح کو  آذربائیجان کی داش کیسین، کیل بیچیر، لاچین اور زینگیلان سرحدوں سے، وسیع پیمانے پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

آرمینیا کی اشتعال انگیزی کے سدّباب،  فائرنگ پوزیشنوں کو خاموش کرنے اور جھڑپوں  کے پھیلاو کو روکنے کے لئے آذربائیجان مسلح افواج نے جوابی کاروائی کی۔ حملوں میں آذربائیجان کے 50 فوجی شہید  ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں