آذربائیجان: صدر الہام علی یف کا مسلح افواج کے افسران کے ساتھ اجلاس

صدر الہام علی ایف کا مسلح افواج کے کمانڈنگ افسران کے ساتھ اجلاس، آرمینیا  کی طرف سے سرحد پر پیدا کی گئی اشتعال انگیزی کے موضوع پر بات چیت

1879417
آذربائیجان: صدر الہام علی یف کا مسلح افواج کے افسران کے ساتھ اجلاس

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے، آرمینیا  کی طرف سے سرحد پر پیدا کی گئی اشتعال انگیزی کے موضوع پر، مسلح افواج کے کمانڈنگ افسران کے ساتھ اجلاس کیا۔

آذربائیجان صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں معاملے سے متعلقہ رپورٹیں پیش کی گئیں اور کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی سرحد پر آرمینیا مسلح افواج  کی پیدا کردہ اشتعال انگیزی کا سدّباب کر دیا گیا  اور تمام فرائض و احکامات کو بخوبی پورا کیا گیا ہے۔

اجلاس میں آرمینیا کی سیاسی قیادت کو درپیش کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا اور کہا گیا ہے کہ پوری سرحد کی آپریشنل صورتحال آذربائیجان مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔



متعللقہ خبریں