امریکہ:انڈیانا میں 3 ولندیزی کمانڈوز کو گولیاں مار دی گئیں

پولیس حکام کا بتایا ہے کہ یہ کمانڈوز تربیتی مقاصد پر ریاست میں مقیم تھے جنہیں ان کے ہوٹل کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

1873195
امریکہ:انڈیانا میں 3 ولندیزی کمانڈوز کو گولیاں مار دی گئیں

امریکی ریاست انڈیانا میں 3 ولندیزی کمانڈوز کو ان کے قیام کردہ ہوٹل کے سامنے  گولیاں مار دی گئیں۔

بی بی سی  کی خبر کے مطابق، یہ واقعہ ریاست کے  اہم تفریحی مقامات  کے حامل علاقے میں پیش آیا ۔

پولیس حکام کا بتایا ہے کہ یہ کمانڈوز تربیتی مقاصد پر ریاست میں مقیم تھے جنہیں ان کے ہوٹل کے سامنے گولیاں ماردی گئیں ۔

ان زخمی کمانڈوز کو  اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

ولندیزی امور دفاع نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ کمناڈوز میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دیگر دو ہوش میں آ گئے ہیں۔

حکام نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں