افریقہ کے لئے اناج سے لدے بحری جہاز نے مجھے جذباتی کر دیا: گٹرس

اناج اور بعض بنیادی اشیائے ضروریہ کی ترسیل ، مردوں، عورتوں ا ور بچوں کو بھوک سے ہلاک ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے گی: انتونیو گٹرس

1870432
افریقہ کے لئے اناج سے لدے بحری جہاز نے مجھے جذباتی کر دیا: گٹرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ استنبول میں قرن افریقہ کے لئے اناج لے جانے والے بحری جہاز کے سامنے موجودگی نے مجھے جذباتی کر دیا۔

گٹرس نے ٹویٹر سے، یوکرین سے افریقہ کے لئے اناج  کی ترسیل کرنے کے لئے استنبول میں روانگی کے منتظر عالمی خوراک پروگرام  بحری جہاز کے بارے میں، جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

گٹرس نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں افریقہ میں قحط سالی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ میری، خطّے کے لئے اناج  سے لدے 'برَیو کمانڈر ' کے سامنے موجودگی نے  مجھے جذباتی کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اناج اور بعض بنیادی اشیائے ضروریہ کی ترسیل ، مردوں، عورتوں ا ور بچوں کو بھوک سے ہلاک ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے، بحیرہ اسود سے اناج کی محفوظ ترسیل کے لئے استنبول میں قائم کئے گئے مشترکہ کوآرڈینیشن مرکز  کا دورہ کیا اور ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار کے ساتھ منعقدہ، مشترکہ پریس اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

"بریو کمانڈر" نامی لبنان کا پرچم بردار گندم سے لدا بحری جہاز 16 اگست کو اودیسا  کے شہر یوزہنی  کی بندرگاہ سے عازم سفر ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں