نائجیریا، ٹرک اور گاڑیوں کے حادثے میں 10 افراد ہلاک، 15 زخمی

پلیٹو باوچی شاہراہ پر ایک ٹرک  مخالف سمت سے آنے والی چھ گاڑیوں پر چڑھ آیا

1869867
نائجیریا، ٹرک اور گاڑیوں کے حادثے  میں 10 افراد ہلاک، 15 زخمی

نائجیریا  کے صوبے  پلاٹیو  میں  ایک ٹرک اور 6 گاڑیوں کے اجتماعی حادثے  میں 10 افراد ہلاک  جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

نیشنل روڈ  سیکیورٹی   کوآرڈینٹر  الفونسس گوڈ ون  نے پریس کو بتایا ہے  کہ  پلیٹو باوچی شاہراہ پر ایک ٹرک  مخالف سمت سے آنے والی چھ گاڑیوں پر چڑھ آیا۔

زخمیوں میں سے بعض کی حالت  نازک ہونے کا ذکر کرنے والے  گوڈ ون نے  کہا کہ ہلاکتوں  میں اضافے کا  خدشہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں