ایف بی آئی میرے پاسپورٹ چرا کرلے گئی: ٹرمپ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ" پر ٹرمپ  نے لکھا کہ ایف بی آئی  نے جو چھاپہ مارا، اس میں انہوں نے دیگر چیزوں کے علاوہ میرے تین پاسپورٹ جن میں سے ایک کی میعاد ختم ہو چکی ہےچرا لیے ہیں ،افسوس ہمارا ملک تیسری دنیا کا ملک ہے

1868262
ایف بی آئی میرے پاسپورٹ چرا کرلے گئی: ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی پر الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ  روز ان کے گھر پر چھاپے کے دوران خفیہ ایجنٹ اُن کے پاسپورٹ چرا کر لے گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ" پر ٹرمپ  نے لکھا کہ ایف بی آئی  نے جو چھاپہ مارا، اس میں انہوں نے دیگر چیزوں کے علاوہ میرے تین پاسپورٹ جن میں سے ایک کی میعاد ختم ہو چکی ہےچرا لیے ہیں، یہ ایک حملہ ہےجو کہ  اس  سطح پر پہلے نہیں دیکھا گیا ہمارا ملک تیسری دنیا کا ملک ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے فلوریڈا میں ٹرمپ کے گھر کی تلاشی لینے والے ایف بی آئی کے اہلکاروں نے  گزشتہ روز خفیہ دستاویزات کے 11 سیٹ ضبط کر لیے ہیں۔

چھاپے کے وقت یہ بات  سامنے آئی کہ ضبط  کردہ  دستاویزات انتہائی خفیہ درجہ بندی میں آتی تھیں لہذا استغاثہ کو اس بنا پر یقین ہو چلا ہے کہ ٹرمپ نے جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔

یہ دستاویزات، ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے ایک وفاقی جج کی طرف سے منظور کردہ حکم نامے پر پام بیچ کے مار-اے-لاگو میں ٹرمپ کے گھر کی تلاشی لینے کے چار دن بعد سامنے آئیں۔

 عدالت نے اپنی تلاش کی درخواست میں یہ بھی کہا کہ اس کے پاس یہ یقین کرنے کی ممکنہ وجہ تھی کہ ٹرمپ نے وفاقی جاسوسی قانون کی خلاف ورزی کی ہے جو قومی دفاعی معلومات کے حصول یا منتقلی پر پابندی لگاتا ہے۔

اس نے کہا کہ اسے خدشات ہیں کہ ٹرمپ نے سرکاری ریکارڈ کی حفاظت سے متعلق کئی دیگر قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس میں ایک ایسا قانون بھی شامل ہے جو سرکاری دستاویزات کو چھپانے یا تباہ کرنے کی کوشش کو جرم قرار دیتا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر مزید کہا کہ جوہری ہتھیاروں کا معاملہ ایک دھوکہ ہے۔



متعللقہ خبریں