سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے سے جسمانی اعضا کو کھونے کا خطرہ

سلمان رشدی پر نیویارک میں  اسوقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک تقریب  میں اسٹیج پر تقریر کر رہا تھا

1867422
سلمان رشدی پر قاتلانہ حملے سے جسمانی اعضا کو کھونے کا خطرہ

امریکہ میں حملے میں شاتم رسول ملعون سلمان رُشدی شدید زخمی ہوگیا ۔

بتایا گیا ہے کہ  اس کی قوت گویائی متاثر ہوئی ہے  جب کہ ایک آنکھ کے  بھی ضائع ہونے کا امکان ہے۔

سلمان رشدی پر نیویارک میں  اسوقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک تقریب  میں اسٹیج پر تقریر کر رہا تھا۔

معالجین کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی کی حالت تشویشناک ہے اور اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سلمان رشدی بول نہیں پا رہا اور اس کی ایک آنکھ بھی ضائع ہونے کا امکان ہے۔

رشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی کے بازو کے اعصاب کٹے ہوئے تھے اور جگر میں چھرا گھونپنے سے اسے شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ ممکنہ طور پر ایک آنکھ سے محروم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ ہادی مطر کے نام سے ہوئی ہے اور امریکی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔



متعللقہ خبریں