روس: لٹویا پارلیمنٹ کا فیصلہ بین الاقوامی قانون کے منافی ہے

لٹویا انتظامیہ روس مخالف سیاست پر عمل پیرا  ہےا اور کرائے کے جنگجووں کی حیثیت سے یوکرین جانے کے لئے اپنے شہریوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے: روس وزارت خارجہ

1867171
روس: لٹویا پارلیمنٹ کا فیصلہ بین الاقوامی قانون کے منافی ہے

روس نے لٹویا پارلیمنٹ کے روس کو 'دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی حکومت' تسلیم کرنے  کے خلاف احتجاج کیا اور اسے بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیا ہے۔

روس وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں، کل لٹویا پارلیمنٹ کے، روس کو  دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والی حکومت تسلیم کرنے کے، فیصلے کی یاد دہانی کروائی گئی اور اس فیصلے کو اشتعال انگیز قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لٹویا پارلیمنٹ کا فیصلہ موجودہ بین الاقوامی قانون کے منافی اور اقوام متحدہ  کے اصول و قواعد  کی شق نمبر 2 کے خلاف ہے۔ لٹویا انتظامیہ روس مخالف سیاست پر عمل پیرا  ہے۔ نازی ازم کی حمایت کر رہی ہے اور کرائے کے جنگجووں کی حیثیت سے یوکرین جانے کے لئے اپنے شہریوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لٹویا کے اسمبلی ممبران کو اشتعال انگیز اقدامات سے باز آ جانا چاہیے۔  اپنے ملک اور شہریوں کے مفادات پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اس بات کو ذہن نشین رکھنا چاہیے کہ وہ کون سے عوام کے منتخب کردہ ہیں۔



متعللقہ خبریں