تائیوان کے گرد فوجی مشقیں جاری رکھیں گے:چین

چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ  تائیوان چین کا حصہ ہے، مشقیں اپنی سمندری حدود میں کر رہے ہیں ، فوجی مشقیں آزاد، شفاف اور پیشہ ورانہ طریقوں سے ہو رہی ہیں

1865424
تائیوان کے گرد فوجی مشقیں جاری رکھیں گے:چین

چین نے تائیوان کے اطراف فوجی مشقیں جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خبر کے مطابق، چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ  تائیوان چین کا حصہ ہے، مشقیں اپنی سمندری حدود میں کر رہے ہیں ، فوجی مشقیں آزاد، شفاف اور پیشہ ورانہ طریقوں سے ہو رہی ہیں۔

 واضح رہے کہ چین نے پچھلے ہفتے امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے متنازع دورۂ تائیوان کے  جواب میں  فوجی مشقیں شروع کی تھیں۔

چین نے تائیوان کے ارد گرد 6 فضائی علاقوں کو خطرناک زونز قرار دیا ہے جبکہ چین کی جانب سے اس علاقے میں 4 سے 12 اگست تک بین الاقوامی پروازیں بند کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ چین نے امریکی ایوان نمائندگان اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بعد امریکہ کے ساتھ مختلف معاملات پر تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے تائیوان کے دورے پر نینسی پیلوسی کےچین کی سخت مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیجنگ حکومت  امریکہ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات کو معطل کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے عسکری رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے ساتھ 2  سلامتی  اجلاس کا منصوبہ بھی ختم کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب،تائیوان کے امور خارجہ کا کہنا ہے کہ تائیوان کے اطراف چینی فوجی مشقوں میں توسیع قابل مذمت ہے۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ چین، جان بوجھ کر بحرن پیدا کرکے اشتعال انگیزی بڑھا رہا ہے۔

تائیوانی وزارت خارجہ نے کہا کہ چینی حکومت فوری طور پر فوجی دھمکیوں کو روکے۔ ان دھمکیوں سے تائیوان نہ خوفزدہ ہوگا نہ پیچھے ہٹے گا۔

 



متعللقہ خبریں