بائیڈن دوبارہ سوشل میڈیا کا ہاٹ ٹاپک بن گئے

تمام تر کوششوں کے باوجود کوٹ پہننے میں ناکامی کے مناظر وائرل ہونے پر امریکہ کے صدر جو بائیڈن دوبارہ سوشل میڈیا کا ہاٹ ٹاپک بن گئے

1865534
بائیڈن دوبارہ سوشل میڈیا کا ہاٹ ٹاپک بن گئے

امریکہ کے صدر جو بائیڈن دوبارہ سوشل میڈیا کا ہاٹ ٹاپک بن گئے۔

تازہ ویڈیو میں صدر بائیڈن پوری کوشش کے باوجود کوٹ نہیں پہن سکے۔

صدر بائیڈن سیلاب زدگان سے ملاقات کے لئے ریاست کینٹکی  کے دورے پر تھے۔ ریاست سے روانگی سے قبل اخباری نمائندوں کے لئے بیان جاری کرنے کی خاطر انہوں نے کوٹ پہننے کی ضرورت محسوس کی لیکن تمام تر کوشش کے باوجود ناکام رہے۔ آخر کار ان کی اہلیہ نے انہیں کوٹ پہنایا۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ اب کی بار چند قدم چلنے کے بعد بائیڈن کی عینک گِر گئی۔

بائیڈن کو  اوپر تلے پیش آنے والے ان منفی واقعات کی وجہ سے مذکورہ ویڈیوسوشل میڈیا کا ہاٹ ٹاپک بن گئی ہے۔



متعللقہ خبریں