روس: تاحال امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا

ایسے موضوعات پر عام طور پر سمجھوتہ طے پانے کے بعد معلومات سامنے آتی ہیں، جہاں تک ہمیں علم ہے اس معاملے میں ابھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا: دمتری پیسکوف

1860786
روس: تاحال امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا

روس انتظامیہ نے کہا ہے کہ تاحال امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ طے نہیں ہوا۔

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں روس میں امریکی قیدیوں برٹنی گرینر اور پال ویلن اور امریکہ میں روسی قیدی وکٹر بٹ کے تبادلے سے متعلق دعووں کا جائزہ لیا ہے۔

دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ" ایسے موضوعات پر صرف مشاورت کے بعد اتنی زیادہ معلومات  شئیر نہیں کی جاتیں۔ عام طور پر سمجھوتہ طے پانے کے بعد معلومات سامنے آتی ہیں۔ جہاں تک ہمیں علم ہے اس معاملے میں ابھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا"۔

روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے بھی کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے موضوع پر ماضی میں امریکہ کے صدر جو بائڈن اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کے درمیان مشاورت کی گئی ہے۔ دونوں صدور نے متعلقہ شعبوں کو موضوع کے بارے میں مذاکرات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

زاہرووا نے کہا ہے کہ" متعلقہ شعبے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاحال کوئی ٹھوس نتائج حاصل نہیں ہوئے لیکن  ہم سمجھتے ہیں کہ  مذاکراتی مرحلے میں دونوں فریقین کے مفادات کو نگاہ میں رکھا جانا ضروری ہے"۔

واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ہم نے گرینر اور ویلن کی رہائی کی خاطر ماسکو کے لئے ایک "اہم پیشکش  تیار کی ہے" اور زمانہ قریب میں ہم اس موضوع پر روس کے وزیر خارجہ  سرگے لاوروف کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

بعض امریکی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ امریکہ نے روس کو ، گرینر اور ویلن کے بدلے میں، بٹ کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔



متعللقہ خبریں