امریکہ: ماریپوسا میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا

ریاست کیلیفورنیا کی تحصیل ماریپوسا میں جنگلاتی آگ کی وجہ سے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا

1858658
امریکہ: ماریپوسا میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہروں سان فرانسسکو اور لاس اینجلس کے درمیان واقع تحصیل ماریپوسا میں جنگلاتی آگ کی وجہ سے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کیلیفورنیا گورنر دفتر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگلاتی آگ کی وجہ سے مکانات جل کر بھسم ہو رہے ہیں، سنجیدہ سطح کے انفراسٹرکچر کو تباہی کا خطرہ  درپیش ہے اور علاقے کے 3 ہزار سے زائد   رہائشی محفوظ مقامات کی طرف جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ حالات کو مدّنظر رکھتے ہوئے گورنر گاوین نیوسم نے ماریپوسا میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جنگلاتی آگ تقریباً 4 ہزار 600 ہیکٹر علاقے کو جلا چُکی ہے۔



متعللقہ خبریں