سلامتی کونسل ارکان کی تعداد بڑھائے،افریقہ کے ساتھ ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے:روس

روس نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ارکان کی تعداد بڑھاتے ہوئے افریقہ کے خلاف روا ناانصافیوں کا خاتمہ کرے

1858224
سلامتی کونسل ارکان کی تعداد بڑھائے،افریقہ کے ساتھ ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے:روس

 روس نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ارکان کی تعداد بڑھاتے ہوئے افریقہ کے خلاف روا ناانصافیوں کا خاتمہ کرے۔

 نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتےہوئے روس کے نائب مندوب دیمیتری پولیسنکی نے کہا کہ روس سلامتی کونسل کی وسعت کا خواہاں ہے،مغربی ممالک کونسل میں حد سے زیادہ نمائندگی میں مصروف ہیں  مگر ہم چاہتے ہیں کہ  کونسل میں ایشیائی اور لاطینی   بالخصوص افریقی ممالک کے ساتھ روا ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے، عالمی اداروں میں اکثریت  مغربی ممالک کے ہاتھوں میں ہے جو کہ اپنے مفادات  کی جنگ میں  جیو پالیٹیک منصوبوں پر عمل درآمد کروانے کےلیے تمام حدیں پار کرجاتے ہیں۔

علاوہ ازیں پولینسکی  نے یہ بھی کہا کہ مغربی ممالک کو روس کے خلاف زیادہ حساسیت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یوکرین کے خلاف روسی جارحیت  کے بہانے اقوام متحدہ کی چھت تلے کافی جھوٹ بولے گئے ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں