امریکی ریاستوں نیو یارک اور نیو جرسی میں شدید بارشوں سے زندگی مفلوج

ہاؤتھورن کے علاقے میں دریائے پاساک میں طغیانی کے  نتیجے میں  ایک ریستوران میں پھنسے 300 کے قریب افراد کو ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا

1856647
امریکی ریاستوں نیو یارک اور نیو جرسی میں شدید بارشوں سے زندگی مفلوج

امریکہ کی ریاستوں نیویارک اور نیو جرسی میں ہفتے کے آخر سے جاری بارش کے باعث آنے والے سیلاب نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

نیویارک اور نیو جرسی کے شمالی علاقوں میں اتوار سے موثر ہونے والی بارش سے کئی گھروں اور کاروباری مراکزکی زیریں منزلیں  زیر ِ آب آگئیں اور وہاں پھنسے افراد کو کشتیوں کے ذریعے  محفوظ مقامات کو  منتقل کر دیا گیا ہے۔

نیو یارک کے برونکس علاقے اور ریاست نیو جرسی کے ساتھ زمینی سرحد کے شمالی حصوں میں شدید بارشوں کے باعث بعض  سڑکیں زیرِ آب  آگئیں، جس سے ٹریفک مفلوج ہو کر رہ گئی۔ نیو ملفورڈ، برگن اور ہیکنسیک کے علاقوں میں کچھ بس لائنوں پر آمدورفت معطل ہے ۔

ہاؤتھورن کے علاقے میں دریائے پاساک میں طغیانی کے  نتیجے میں  ایک ریستوران میں پھنسے 300 کے قریب افراد کو ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا ہے۔



متعللقہ خبریں